حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے منعقدہ انٹر میڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج توقع ہے کہ 10 جون کو جاری کئے جائیں گے ۔ ان نتائج کی تیاری کے لیے متعلقہ عہدیداران بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن انتظامات میں مصروف پائے جاتے ہیں ۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اب جوابی بیاضات کی جانچ کے کام آخری مراحل میں ہے ۔ جب کہ جاریہ ماہ 14 مئی تا 22 مئی تک منعقدہ اڈوانسڈ سپلیمنٹری انٹر میڈیٹ امتحانات میں ریاست بھر سے جملہ 4,20,549 لاکھ طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔ ان میں سال اول کے طلباء وطالبات کی تعداد 2,68,753 لاکھ اور انٹر میڈیٹ سال دوم کے طلباء و طالبات کی تعداد 1,51,796 لاکھ بتائی جاتی ہے ۔۔