یہودی آبادی میں چاقو زنی کا شکار خاتون فوت

یروشلم ۔26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی خاتون جسے مغربی کنارے کی یہودی نوآبادی میں دو فلسطینیوں نے چاقو زنی کا شکار بنایا تھا اپنے زخموں سے آج جانبر نہ ہوسکی ۔ یروشلم میں حادثہ ہاسپٹل کی ترجمان نے کہا کہ شدید زخموں کے علاج کیلئے شریک خاتون جسے بیت ہارون قصبہ میں ایک کرانہ کی دکان پر چاقو زنی کا شکار بنایا گیا تھا اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ دونوں حملہ آوروں کو فوجی گارڈس نے گولی مار دی تھی ۔ اسرائیلی پولیس کے بموجب ایک حملہ آور کی عمر 20سال سے زیادہ اور دوسرے حملہ آور کی عمر اس سے کم تھی ۔