کچھ شرائط کی تکمیل ضروری ۔ پیشگی اجازت حاصل کرنی ہوگی
حیدرآباد ۔28 اگست 🙁 سیاست نیوز ): کچھ ماہ بعد آپ اپنے ڈرون کو تجارتی مقاصد کیلئے رجسٹرڈ کروانے اور ڈیجیٹل اجازت نامہ کے بعد اڑا سکتے ہیں ۔ غذا کی ترسیل کیلئے آپ کو شاید مزید انتظار کرنا پڑیگا ۔ تفصیل کچھ اسطرح ہے : (1) ایک مرتبہ ڈرون کے رجسٹریشن کیلئے اس کے پائیلٹ اور مالک کو منفرد شناختی نمبر دیا جائیگا ۔ (2) ہر اڑان کیلئے آپ کو موبائل کے ذریعہ ڈیجیٹل اجازت حاصل کرنی ہوگی ۔ یہ ایک خود کار اور فورا ہی اس کا جواب مل جائے گا اور اگر اجازت نہیں ملتی تو اڑان بھی نہیں ہوسکے گی ۔ (3) اگر آپ کا ڈرون نانو یعنی 250 گرام کے اندر وزنی ہوگا تو ڈیجیٹل اجازت نامہ کی ضرورت نہیں ہے ۔ (4) ڈرونس کو چار سو فٹ کی بلندی تک اڑانے کی اجازت ہوگی اور نانو کی بلندی کی حد پچاس فٹ مقرر ہے اور اڑان صرف دن کے اوقات میں کرنی ہوگی ۔ (5) ڈرونس کو ان کے وزن کے لحاظ سے مختلف اقسام جیسے نانو ، میکرو ، چھوٹے ، متوسط اور بڑے میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ تمام ڈرونس جی پی ایس ، اپنے مقام کو واپسی ، مخالف ٹکراؤ لائیٹ ، آئی ڈی پلیٹ ، فلائیٹ کنٹرولر اڑان کے اعداد و شمار ریکارڈ ، RFID اور SIM سے لیس ہونا ضروری ہے ۔ ان آلات سے لیس نہ ہوں تو اڑان کی اجازت نہیں ملے گی ۔ کیا پیشہ وارانہ فوٹو گرافرز کیلئے میکرو ڈرونس سے شادی کی تقریب ریکارڈ کرسکتے ہیں ؟ ہاں ضرور لیکن مقامی پولیس اسٹیشن کو جس مقام پر تقریب ہورہی ہو اطلاع دیں ۔۔