اردو ‘ ہندی شعراء کی شرکت ‘ بعدازاں ساز پر کلام کی ’’ شام غزل ‘‘ پر پیشکش ‘دھنک کا رسم اجراء
آکلینڈ ۔ 26 اگست ( سید مجیب کی رپورٹ ) نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کَُل نیوزی لینڈ اردو ‘ ہندی کلچرل اسوسی ایشن کا سالانہ جشن بشمول سہ لسانی مشاعرہ ‘ کوی سمیلن اور شام غزل زیرصدارت سابق رکن پارلیمنٹ مہیش بندرا منعقد کیا جائے گا ۔ مشاعرہ کی نظامت حنان خان کے سپرد ہے ۔ مشاعرہ میں اردو شعراء بشمول خصوصی نمائندہ سیاست (حیدرآباد) سید مجیب شرکت کریں گے ۔ کوی سمیلن کی نظامت پریتاویاس کریں گی‘ جس میں ہندی کے نامور کوی اپنا کلام پیش کریں گے ۔ اس کے بعد سکلنگ کنونشن سنٹر میں شام غزل اور اسوسی ایشن کے ترجمان سالنامہ دھنک کی رسم اجراء پر اس سالگرہ تقریب کا اختتام عمل میں آئے گا ۔ کُل نیوزی لینڈ کلچرل اسوسی ایشن پوری نیوزی لینڈ کی اردو اور ہندی اسوسی ایشنوں کا ایک وفاق ہے ‘ جس کے سالانہ انتخابات کے موقع پر یہ سہ لسانی مشاعرہ ‘ کوئی سمیلن اور شام غزل کے انعقاد کے علاوہ وفاق کے ترجمان دھنک کا رسم اجراء انجام دیا جاتا ہے ۔ اس سال کا رسالہ دھنک حالانکہ اردو حصہ مختصر ظخامت کا ہے لیکن اس میں سیاسی ‘ سماجی ‘ ادبی ‘ نثری اور نظمی حصوں کا بھرپوراحاطہ کیا گیا ہے ۔ ہندی کا حصہ زیادہ ضخیم ہے اور اس میں معلومات آفریں مضامین اور کویتائیں شامل ہیں ۔