پٹنہ ۔ /27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے یکساں سیول کوڈ کے بارے میں رائے کا اعادہ کرتے ہوئے جے ڈی یو نے بھی آج اس مسئلہ پر رائے دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ اتفاق رائے کے بغیر ’’سماجی انصاف‘ ‘ کے بہانے اس پر عمل آوری کے نتیجہ میں سماجی نفرت پیدا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تجویز یہ ہے کہ پارلیمنٹ ، ریاستی اسمبلیوں اور دیگر فورموں پر مباحث کے ذریعہ پہلے اتفاق رائے پیدا کیا جائے اور اس کے بعد بھی یکساں سیول کوڈ نافذ کرنے کی بات کہی جائے۔