یو پی کے شہر گورکھپور میں امبیڈکر مجسمہ کی بے حرمتی

گورکھپور ۔ /25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا ایک مجسمہ آج بعض نامعلوم اشرار کے توڑپھوڑ کا ضلع دیوریا کے دیہات رامپور خاص میں نشانہ بن گیا جس کے خلاف آج ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ پولیس کے بموجب مجسمہ کا نقصان بعض دیہاتیوں نے آج صبح دیکھا اور اس کی اطلاع دی ۔ انتظامیہ اور پولیس عہدیدار فوری موقعہ واردات پر پہونچے اور کارروائی کا تیقن دیتے ہوئے عوام کی برہمی کم کردی ۔ مجسمہ کی مرمت کردی گئی اور نامعلوم اشرار کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا ۔ سرپنچ شوبھا سنگھ نے کہا کہ ایس ایچ او ترکولوا ، شاشانک ، شیکھر رائے نے کہا کہ مجسمہ کی مرمت کردی گئی ہے اور نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے ۔ دیہات کی صورتحال قابو میں ہے اور کسی قسم کے کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ۔