لکھنؤ ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تعلیم کو فروغ دینے اور یوپی میں اقلیتوں کو بہتر ذرائع فراہم کرنے کے مقصد سے اکھیلیش یادو حکومت نے فیصلہ کیا ہیکہ ریاست کے تمام اضلاع میں اقلیتی تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں گے تاکہ ہر ایک کو حصول تعلیم کا موقع مل سکے۔ یہ یوپی حکومت کی اقلیتوں کیلئے ترقیاتی اور تعلیم میں شراکت داری اسکیم کا ایک حصہ ہے۔ اسکیم کے تحت لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے علحدہ تعلیمی ادارے تمام اضلاع میں قائم کئے جائیں گے جہاں اقلیتی آبادی ہو۔ ان مدارس میں بارہویں جماعت تک تعلیم دینے کا انتظام کیا جائے گا۔ یہاں پر ہنر کی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ طلبہ روزگار کا ذریعہ حاصل کرسکے ہیں۔