لکھنو۔5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اترپردیش کو سپریم کورٹ کی جانب سے قومی اور ریاستی شاہراہوں کے پاس تمام شراب کی دکانات پر امتناع عائد کردینے سے متعلق حکم نامے کے پیش نظر تقریباً 5 ہزار کروڑ روپئے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ ریاستی وزیر آبکاری جئے پرتاپ سنگھ سپریم کورٹ کے حکم نامے سے متاثرہ ہائی وے کی 8,591 شراب کی دکانات میں سے 2 ہزار کے لیے ہنوز کوئی متبادل جگہ فراہم نہیں کی جاسکی ہے جبکہ 3 ہزار شاپ اونرس نے اپنے لائسنس واپس کردیئے ہیں۔ وزیر موسوف نے کہا کہ ہمیں 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال 2016-17ء میں تقریباً 5 ہزار کروڑ کا نقصان ہوا۔ محکمہ کو 19 ہزار کروڑ روپئے کی آمدنی کی توقع تھی لیکن فاضل عدالت کے حکم نامے کے بعد 14 ہزار کروڑ روپئے ہی جٹائے جاسکے۔