لکھنو 30 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام )اترپردیش کے وزیر برجیش پاٹھک نے آج ریاستی پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس معاملہ میں نہ صرف لا پرواہی برتی گئی بلکہ ایک ایگزیکیٹیو کے قتل کو چھپانے کی کوشش بھی کی گئی ۔ ایپل ایگزیکیٹیو ویویک تیواری کو ہفتہ کی صبح اولین ساعتوںم یں ایک پولیس کانسٹیبل نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جب انہوں نے گاڑی نہیں روکی تھی ۔ ریاستی وزیر مسٹر پاٹھک نے کہا کہ قاتلوں کو جیل میں ہونا چاہئے اور انہیںسخت سزائیں دینے کی ضرورت ہے ۔ اس سارے معاملہ کی فاسٹ ٹریک عدالت میں سماعت ہونی چاہئے ۔