یو پی میں لا اینڈ آرڈر کی صورتِ حال پر گورنر کا اظہار ِتشویش

متھرا۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) گورنر اترپردیش رام نائیک نے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتِ حال پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ عصمت ریزی و قتل کے واقعات روکنے کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتِ حال اطمینان بخش نہیں ہے۔ عصمت ریزی ، لوٹ مار اور قتل کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں اور یہ اخبار کی شہ سرخیاں بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات کی روک تھام ضروری ہے۔انہوں نے برقی سربراہی میں بہتری پر بھی زور دیا۔