بریلی (یو پی)، 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مختلف قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ اترپردیش میں آئندہ سال کے اسمبلی انتخابات میں اُن کی پارٹی تنہا مقابلہ کرے گی۔ نقوی نے یہاں ایک نجی تقریب کے موقع پر میڈیا سے کہا کہ 2017ء کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اپنے بل بوتے پر مقابلہ کرے گی اور اپنی حکومت تشکیل دے گی۔