یو پی : موبائیل نمبر دینے سے انکار پر کمسن دلت لڑکی نذر آتش

وارانسی۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص کی جانب سے باربار پوچھنے کے باوجود ایک کمسن لرکی کی جانب سے اس شخص کو اس کا موبائیل نمبر دینے سے انکار میں برہم اس شخص نے مبینہ طور پر اس کی پڑوسی کمسن دلت لڑکی کو اس کے گھر پر آگ لگادی۔ یہ واقعہ ضلع اعظم گڑھ کے فریہا گائوں میں پیش آیا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ یہ واقعہ کل اس وقت پیش آیا جب محمد شائی جو اسی گائوں کا رہنے والا ہے، متاثرہ لڑکی کے گھر جاکر مبینہ طور پر اس کا موبائیل نمبر اسے دینے کے لیے دبائو ڈالا۔ پولیس کے مطابق جسے اس لڑکی نے اس کا نمبر بتانے سے انکار کیا تو اس شخص نے پہلے اسے مارا اور پھر اس کے جسم پر کیروسین چھڑک کر اسے آگ لگادی۔ پڑوسیوں نے جو لڑکی کی چیخوں کو سن کر جمع ہوگئے تھے۔ آگ کو بجھایا اور ملزم کو اس وقت پکڑلیا جب وہ اس مقام سے فرار ہوجانے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ اس لڑکی کو فوری ایک قریبی صدر ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد اسے وارانسی میں گورنمنٹ ہاسپٹل بھیج دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ متاثرہ لڑکی 80 فیصد سے زیادہ جھلس گئی ہے۔ ملزم کو بھی جسے قبل ازیں مقامی افراد نے جرم کے مقام پر زدوکوب کیا تھا، صدر ہاسپٹل میں شریک گیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس سلسلہ میں ملزم کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ اس گائوں میں کسی فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکنے کے لیے اس علاقہ میں بڑی تعداد میں فوری تعینات کی گئی ہے۔