حیدرآباد /23 مارچ ( این ایس ایس ) سی پی آئی کی سنٹرل سکریٹریٹ نے یو پی میں یوگی ادتیہ ناتھ زیر قیادت بی جے پی حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے کہ مظفر نگر اور شاملی میں پیش آئے 2013 کے فرقہ وارانہ فسادات سے متعلق 131 کیسیس واپس لئے جائیں ۔ پارٹی نے مودی حکومت سے اس اقدام کے خلاف مزاحمت کی اپیل کی ہے ۔