یو پی سیول سرویس امتحان کے پرچہ کا افشا

لکھنو۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی کی صوبائی سیول سرویس امتحان کا پرچہ آج وقت سے پہلے افشا ہوگیا ۔ پرچہ کا افشا9.15بجے صبح ہوا ‘ جب کہ امتحانات کا آغاز نہیں ہوا تھا ۔ چیف منسٹر اور چیف سکریٹری کو اس بارے میں اطلاع دے دی گئی ۔ ڈی جی پی اے کے جین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پولیس کو اس سلسلہ میں ابتدائی سراغ حاصل ہوئے ہیں ۔ ایس ٹی ایف کی ٹیم نے تحقیقات کررہی ہے اور جلد ہی پرچہ کا افشا کا معمہ حل کرلیا گیا ہے ۔ لکھنو میں یہ امتحان 148مراکز پر منعقد کیا جانے والا تھا جس میں 70ہزار سے زیادہ امیدوار شرکت کرنے والے تھے ۔ ریاستی سطح پر امیدواروں کی تعداد چارلاکھ پچاس ہزار اور مراکز کی تعداد 917ہیں ۔ اپوزیشن پارٹیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سماج وادی پارٹی کے دور اقتدار میں تمام تقررات غیرمنصفانہ ہوئے ہیں ۔ انہوں نے پرچہ کے افشا کے بارے میں عاجلانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا