یو پی ایس سی سے آل انڈیا انجنیئرنگ سرویسیس کے امتحانات

مرکزی اداروں میں تقررات ، گرایجویٹ نوجوانوں کو حصول ملازمت کا زرین موقع
حیدرآباد ۔ /4 اکٹوبر (سیاست نیوز) ملکی سطح پر منعقد شدنی آل انڈیا انجنیئرنگ سرویسیس امتحانات کافی اہمیت کے حامل ہیں ۔ ٹکنیکل گریجویٹ سے متعلق مختلف مرکزی اداروں میں انجنیئرنگ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے یو پی ایس سی ان امتحانات کو منعقد کرتا ہے ۔ پاور ، ٹیلی کمیونیکیشن ، پبلک ورکس ، ریل روڈس اور دفاع جیسے 12 مرکزی اداروں کے انجنیئرنگ شعبہ جات میں کلاس ۔ I افسرس (اے ای) جائیدادوں کے لئے یو پی ایس سی ، ای ایس کے ذریعہ تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ مابقی سرویسیس کے انتخاب سے ہٹکر اس میں پریلمس ، مینس اور انٹریوز کے اسکورس کو شامل کرکے منتخب کیا جاتا ہے ۔ اے ای کی حیثیت سے ملازمت پانے والے مختلف اداروں میں ترقی کے ذریعہ سی ایم ڈی ، اے ایم ڈی کے باوقار عہدوں پر پہونچ سکتے ہیں ۔ ای ایس ای ۔ 2018 ء نوٹیفیکیشن کی اجرائی کی مناسبت سے قارئین روزنامہ سیاست کیلئے تفصیلات فراہم کی جارہی ہیں ۔
مختلف برانچس
زمرہ اول : سیول انجنیئرنگ:٭ انڈین ریلوے سرویسیس آف انجنیئرس ، انڈین ریلوے اسٹورس سرویسیس ، انڈین آرڈیننس فیاکٹریز سرویسیس ، سنٹرل انجنیئرنگ سرویسیس ( روڈس) سنٹرل واٹر انجنیئرنگ سرویسیس ، اے ای ای بارڈر روڈس انجنیئرنگ سرویسیس ، انڈین ڈیفنس سرویسیس آف انجنیئرس ، انڈین اسکل ڈیولپمنٹ سرویسیس
زمرہ دوم : میکانیکل انجنیئرنگ :٭ انڈین ریلوے سرویسیس آف میکانیکل انجنیئرنگ ریلوے اسٹور سرویسیس ، آرڈیننس فیاکٹریز ، سنٹرل واٹر انجنیئرنگ سرویسیس ، اے ای (بارڈر روڈس) ڈیفنس سرویسیس ، ای ایم ای ایس ، اے ای ای ، اروناٹیکل ، انیورنس سرویسیس ، سنٹرل پاؤر (گروپ A ، B ) ، اسکل ڈیولپمنٹ ، نیشنل آرمامنٹ سرویسیس ، انڈین نیوی
زمرہ سوم : الیکٹریکل انجنیئرنگ : ریلوے سرویسیس ، ریلوے اسٹورس، آرڈیننس فیاکٹریز ، ڈیفنس ، ای ایم ای ، ایروناٹیکل ، سنٹرل پاؤر ، اسکل ڈیولپمنٹ ، فیول ارمامنٹ ، نیوی ،
زمرہ چہارم : الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجنیئرنگ ریلوے سرویسیس آف سگنل انجنیئرس ، ریلوے اسٹورس (ٹیلی کمیونیکیشنس / الیکٹرانکس انجنیئرس ) ، انڈین ریڈیو ریگولیٹری سرویسیس ، آرڈیننس فیاکٹریز ، ایروناٹیکل کوالٹی اسیورنس ، آئی ٹی ایس ، اسکل ڈیولپمنٹ ، فیول آرمامنٹ ، انڈین نیوی ، سنٹرل پاؤر ، جونیر ٹیلی کام افسرس ۔
امتحانات میں شرکت کیلئے اہلیت
متعلقہ برانچ میں انجنیئرنگ ڈگری کامیاب یا اے ایم آئی ای یا ایم ایس سی یا اس کے مساوی کورسس میں وائرلیس کمیونیکیشن الیکٹرانکس / ریڈیو فزکس یا ریڈیو انجنیئرنگ خصوصی سبجکٹ کی حیثیت سے کامیاب یا ایم ایس سی فزکس میں ریڈیو کمیونیکیشن ، الیکٹرانکس ، ٹیلی کمیونیکیشن یا اس کے مساوی خصوصی سبجکٹس میں کامیاب امیدوار اہل ہوں گے اور امیدواروں کی عمریں یکم اگست 2018 ء تک 30-21 سال کے اندر ہونی چاہئیے ۔
انتخاب کا طریقہ کار
٭ پرلمنری امتحانات ، مین امتحانات اور پرسنالٹی ٹسٹ کے ذریعہ
٭ عام امتحانات کے مقابلہ علحدہ طریقہ پر ای ایس ای میں پرلمنری ، مینس اور انٹرویو میں حاصل کردہ نشانات کو ملاکر فائینل میرٹ لسٹ تیار کرنے کے بعد میرٹ لسٹ کی بنیاد پر مختلف سرویسیس کیلئے منتخب کیا جائے گا ۔
٭٭ پرلمنری (اسٹیج ۔ I ) آبجکٹیو ٹائپ امتحان ( پیپر ۔ I ۔ 200 نمبرات ، پیپر ۔ 2 ۔ 300 نمبرات ۔ جملہ 500 نمبرات ) اور اس میں حاصل ہونے والے نمبرات کے مطابق اسٹیج ۔ 2 ۔ (میں امتحان) کیلئے موقع دیا جائے گا ۔ جبکہ اسٹیج ۔ I ۔ میں منفی نمبرات رہیں گے اور ہر ایک غلط جواب کیلئے 0.33 نمبر کاٹ لئے جائیں گے ۔
٭ اسٹیج ۔ 2 : مین امتحان کنوینشنل ٹائپ میں ہوگا ۔ جس میں متعلقہ انجنیئرنگ برانچ سبجکٹس سے متعلق تین گھنٹوں کے وقفہ پر مشتمل امتحان ہوگا ۔
٭ اسٹیج ۔ 2 ۔ میں دوپہر ہوں گے ۔ ایک پیپر کیلئے 300 نمبرات ۔
٭ اسٹیج ۔ 3 (پرسنالٹی ٹسٹ / انٹرویو) اس ٹسٹ کیلئے 200 نمبرات اور کسی بھی طرح کے کوالفائی نمبرات نہیں ہوں گے ۔
دیگر تفصیلات
٭ جملہ خالی جائیدادیں ۔ 588
٭ درخواست آن لائن میں آخری تاریخ /23 اکٹوبر
٭ فیس 200/- (ایس سی ، ایس ٹی ، پی ایچ سی اور خواتین کیلئے کسی طرح کی بھی کوئی فیس نہیں ہوگی) ۔
٭ فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ /23 اکٹوبر
٭ پرلمنری امتحان /7 جنوری 2018 ء میں امتحان یکم جولائی 2018 ء
٭ پرسنالٹی ٹسٹ / انٹرویو نومبر ، ڈسمبر 2018 ء
ویب سائیٹ http:www.upsc.gov.in