یو اے ای میں کل سے 100 درہم کی نئی نوٹ

دوبئی ۔ /28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل بنک اف یو اے ای نے منگل سے 100 درہم کی نئی کرنسی نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس نئی نوٹ میں سکیورٹی کے مختلف فیچرس ہوں گے ۔ اس نئی نوٹ کے ساتھ پرانی کرنسی 100 درہم کا مارکٹ میں چلن برقرار رہے گا ۔ نئی نوٹ کا رنگ سبز سے نیلا کردیا گیا ہے اور ایسی ہی نئی ٹکنالوجی بھی استعمال کی گئی ہے ۔ڈالر کے مقابل ہندوستانی کرنسی میں کمی کے بعد درہم کے مقابل ہندوستانی کرنسی کی قدر گھٹ گئی ہے ۔