نیویارک،28اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے علاقائی اور بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل گروپ کے سربراہ کمال الجندوبی نے کہا ہے کہ یمن میں جاری تین سالہ تنازع کے دوران رونما ہونے والے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ فریقین جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اس گروپ کی پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ فریقین نے جنگ کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں کو کم سے کم رکھنے کا بھی خیال نہیں رکھا۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2015 سے جاری یمنی تنازع میں اب تک ساڑھے چھ ہزار سے زائد عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔