نئی دہلی ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) 9 کروڑ 73 لاکھ آدھار کارڈ رجسٹریشن مسترد کردیئے گئے۔ یونیک آئیڈنٹیفکیشن اتھاریٹی آف انڈیا نے ان کاز کو دوبارہ جاری کئے جانے، معلومات کے معیار اور دیگر ٹیکنیکی وجوہات کی بناء پر مسترد کردیا۔ پارلیمنٹ کو آج اطلاع دی گئی کہ محکمہ آدھار نمبر ہندوستانی شہریوں کو جاری کرنے کے سلسلہ میں مصروف ہیں۔ 30 اپریل 2015ء تک 82.93 کروڑ آدھار کارڈ جاری کئے گئے ہیں جن میں سے تقریباً 9.73 کروڑ آدھار کارڈ مسترد کردیئے گئے۔ وزیر منصوبہ بندی راؤ اندرجیت سنگھ نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب دیتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔