یوگا دنیا کیلئے سب سے بہترین ہندوستانی تحفہ

چینائی 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر سریش پربھو نے آج یہاں انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یوگا دراصل دنیا کیلئے سب سے بہترین ہندوستانی تحفہ ہے۔ انٹرنیشنل یوگا ڈے آج یہاں کے مختلف اسکولی طلباء اور فوجی اسٹاف کی جانب سے منایا گیا۔ اپنے ٹوئٹ میں مرکزی وزیر کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہاکہ یوگا دنیا کیلئے ایک بہترین مقدس ہندوستانی تحفہ ہے۔ اپنے دوسرے ٹوئٹ میں انھوں نے کہاکہ یوگا ایک صحت اور مسرت کے ساتھ ساتھ قدیم نورانی ذہنوں کو اُجاگر کرنے کا ایک تسلسل ہے۔ چنانچہ آؤ آج ہم اس حیرت انگیز طریقہ زندگی کو گلے لگاتے ہیں۔ سینئر پارٹی لیڈر اور مرکزی وزیر پون رادھا کرشنن نے ناگر کوئل ضلع کین کماری میں یوگا ڈے جشن میں حصہ لیا۔