یوکرین میں راکٹ حملے ، 10 ہلاک

دونیسک،24 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) یوکرین میں حکومت کے زیرکنٹرول بندرگاہ ماریوپول کے رہائشی علاقوں میں بڑے پیمانے پر راکٹ حملوں کے نتیجہ میں کم سے کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔ روسی تائید یافتہ باغیوں نے امن مذاکرات کیلئے حکومت یوکرین کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد یہ راکٹ حملے ہوئے ہیں۔ جنگ زدہ علاقہ دونسک کے پولیس سربراہ نے کہاکہ ضلع کے مشرقی علاقہ میں طویل فاصلہ تک وار کرنے والے راکٹوں کے ذریعہ حملے کئے گئے تھے۔