یوکرین میں جنگ بندی معاملت

منسک، 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت یوکرین اور روس نواز علحدگی پسند باغیوں کے درمیان جنگ بندی کیلئے ابتدائی سمجھوتہ طے پاگیا ہے۔ یوکرینی صدر پیٹرو پوروشینکو اور یورپ کی تنظیم برائے سلامتی اور تعاون (او ایس سی ای) نے جمعہ کو فریقین کے درمیان مذاکرات کے بعد اس سمجھوتے کی اطلاع دی ہے۔ بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں نمائندہ او ایس سی ای ہیڈی ٹیگلیاوینی نے بتایا کہ متحارب فریقوں کے نمائندوں نے جنگ بندی کے پروٹوکول پر دستخط کردیئے۔اس کے تحت آج گرینچ معیاری وقت 1500 بجے جنگ بندی پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔