یوکرین میں بے چینی، 6 عسکریت پسند ہلاک

لوہانس 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) مقامی شورش پسندوں نے مشرقی یوکرین میں 2 سرکاری اڈوں پر لوہانس کے مضافات میں جھڑپ کے دوران قبضہ میں لے لیا۔ جس کی وجہ سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔ سرحدی محافظین کی چوکی سے گولہ بارود اور دھماکو مادے شورش پسندوں نے قبضے میں لے لئے۔ سرکاری عہدیداروں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ 6 عسکریت پسند ہلاک اور 3 یوکرینی فوجی زخمی ہوگئے۔ رات بھر قومی گارڈس کی چوکی پر جھڑپ کا سلسلہ جاری رہا تھا۔ وارسا سے موصولہ اطلاع کے بموجب یوکرین کے نئے منتخبہ صدر کے ساتھ بات چیت کے دوران صدر امریکہ بارک اوباما نے کہاکہ یوکرین ایک متحرک اور ترقی پذیر جمہوریت بن سکتا ہے بشرطیکہ عالمی برادری اِس کی کھل کر تائید کرے۔ جیسا کہ امریکہ نے کی ہے اور یوکرین کی کمزور حکومت کو بحران سے باہر نکلنے میں مدد کرے۔

افغان انسداد دہشت گردی کیلئے 1800 امریکی فوجی
بروسلز، 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ملٹری نے آج کہا کہ لگ بھگ 10,000 امریکی فوجیوں میں سے جو امریکہ اس سال کے ختم پر افغانستان میں چھوڑنے کا منصوبہ رکھتا ہے، تقریباً 1800 فوجی انسدداد ہشت گردی آپریشنس منعقد کریں گے، جو پہلی مرتبہ مخصوص تخصیص کی فراہمی ہے۔ امریکی ملٹری نے کہا کہ دیگر اقوام بھی ہوسکتا ہے انسداد دہشت گردی فورسیس فراہم کرنا چاہیں گے، لیکن ابھی کوئی قطعی فیصلے نہیں کئے گئے ہیں۔