یوکرین میں اپوزیشن لیڈر کو زدوکوب کے بعد برہم عوام کا احتجاجی جلوس

کیف۔12جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مغرب حامی یوکرین کے عوام آج شہر کیف کے وسط میں تازہ احتجاجی جلوس نکالنے کیلئے جمع ہونے لگے جب کہ ممتاز سابق وزیرجو قائد اپوزیشن بن چکے ہیں یوری لٹسین کوف کو زدوکوب کر کے لہو لہان کردینے کے خلافعوامی برہمی میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا تھا ۔ 49سالہ سابق وزیراعظم یولیا ٹیموشنکوف جیل میں ہیں ۔جبکہ ان کی کابینہ کو سخت نگرانی میں ملک سے خارج کردیا گیا ہے ۔ جب کہ پولیس نے ایک چھوٹے سے احتجاجی مظاہرہ پر حملہ کردیا تھا۔ سابق وزیرداخلہ کے ترجمان نے کہا کہ اس کے سرپر 10مرتبہ ضرب لگائی گئی ‘ جملہ 20احتجاجی زخمی ہوئے جبکہ پولیس کو جیل کی طرف آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کررہے تھے ۔ اس جیل میں تین احتجاجی کارکن گذشتہ چھ سال سے سزا قید بھگت رہے ہیں ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سویت یونین کے بانی لینن کا مجسمہ 2011ء میں دھماکہ سے اُڑادینے کی کوشش کی تھی ۔ یوکرین کے قائد اپوزیشن کے خلاف تشدد کا استعمال مغرب حامی احتجاجی مظاہروں کی تازہ ترین لہر کی وجہ بن گیا اور اندیشے پیدا ہوگئے ہیں کہ صدر وکٹر یانوکووچ کے چار سالہ دور اقتدار کے خلاف بدترین سیاسی بحران دوبارہ پیدا ہوجائے گا ۔