ڈونیٹسک ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے علحدگی پسندوں نے اعلان کیا ہیکہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی طرف سے ریفرنڈم ملتوی کرنے کے مطالبے کے باوجود اختتام ہفتہ پر شیڈول یہ ریفرنڈم ملتوی نہیں کیا جائے گا۔ خبر رساں ادارہ اے ایف پی کے مطابق ’’ڈونیٹسک پیپلز ری پبلک‘‘ نامی باغیوں کے ایک گروپ کے رہنما ڈینس پشیلن نے صحافیوں کو بتایا ’’ریفرنڈم 11 مئی کو منعقد ہوگا‘‘۔ یوکرین کے ایک اور مشرقی شہر سلاویانسک میں سرگرم باغیوں کے ایک ترجمان نے بھی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ریفرنڈم اتوار کے روز ہی منعقد ہوگا۔