مظفر نگر 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص کو مبینہ طور پر ایک گائے کو ہلاک کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔ قبل ازیں مظفر نگر ضلع کے دیہات رائے پور میں مالک کے ساتھ زبردست زبانی تکرار ہوئی تھی۔ نامعلوم افراد کے خلاف 11 جولائی کو گائے ہلاک کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر سچن اِس واقعہ میں ملوث تھا۔ جنسات پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او پریم ویر سنگھ نے اِس کا انکشاف کیا۔ اُنھوں نے اعتراف کیاکہ اُنھوں نے اِس جانور کو زبانی تکرار کے بعد جو اِس کے مالک کے مکان پر ہوئی تھی، اِسے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ پولیس نے دریں اثناء 3 لاریاں ضبط کرلیں جن کے ذریعہ مبینہ طور پر 19 گایوں کو غیر قانونی طور پر ہریانہ منتقل کیا جارہا تھا۔ سہارنپور ۔ دہلی شاہراہ پر چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاریوں میں 29 گائیں موجود تھیں۔ اِن لاریوں کو کانڈلا قصبہ کے قریب روکا گیا۔