بریلی ۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چار افراد نے اغوا کیا اور اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔ یہ چاروں آٹو رکشہ ڈرائیور تھے اور انہوں نے اس لڑکی کو چہارشنبہ کی رات بریلی اسٹیشن سے اغوا کیا تھا۔ سرکل انسپکٹر سنتوش کمار نے اس کا انکشاف کیا۔ بعدازاں دن میں اس لڑکی نے واقعات کی تفصیل بیان کی۔ چاروں افراد کے خلاف جمعرات کے دن ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ان میں سے دو افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ ان کی شناخت 27 سالہ انیل اور 24 للت کی حیثیت سے کی گئی ہے۔