یونیورسٹی انتظامیہ پر اساتذہ کی اسوسی ایشن کا الزام

نئی دہلی۔ 5 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے اساتذہ کی اسوسی ایشن نے آج یونیورسٹی انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ اس نے گذشتہ سال کی یونیورسٹی کے جوابی پرچوں کا افشاء کیا ہے جس کا مقصد مرکز برائے سماجی نظام مطالعہ جات کو بدنام کرنا تھا۔ اسوسی ایشن نے ان رپورٹس کا حوالہ دیا ہے جن کے بموجب پرچوں کی جانچ کے طریقہ کار میں جھول ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اساتذہ کی اسوسی ایشن نے کہا کہ اسے یقین ہیکہ اساتذہ کسی بھی غلطی میں ملوث نہیں ہیں۔ صدر اسوسی ایشنس عائشہ قدوائی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈن کمیٹی رپورٹ کے بموجب جوابی تفصیلات کے افشاء کو انسانی غلطی کہاگیا ہے جس میں کوئی بھی استاد ملوث نہیں تھا۔