یونیورسٹی آف حیدرآباد کو وزیٹرس ایوارڈ کا حصول

ملک کی بہترین سنٹرل یونیورسٹی کے لیے صدر جمہوریہ کا ایوارڈ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : یونیورسٹی آف حیدرآباد نے ملک کی بہترین سنٹرل یونیورسٹی کے لیے فرسٹ وزیٹرس ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے اس کے پر وفائیل میں ایک اور اعزاز کا اضافہ کیا ۔ صدر جمہوریہ ہند نے ، جو تمام سنٹرل یونیورسٹیز کے وزیٹر بھی ہیں ، گذشتہ سال وائس چانسلرس کی کانفرنس میں ان ایوارڈس کے قیام کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد سنٹرل یونیورسٹیز میں صحت مند مسابقت کو فروغ دینا اور دنیا بھر کی بہترین پراکٹسیس کو اختیار کرنے کے لیے انہیں متحرک کرنا ہے ۔ 40 سالہ قدیم اس یونیورسٹی کا جہاں سے کئی سیاست دان ، بیوروکریٹس ، سائنس داں ، انٹرپرینرس نکلے ہیں ، ملک کی سنٹرل یونیورسٹیز کے ساتھ مسابقت میں یہ ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ یہ ایوارڈ صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے 4 فروری کو راشٹر پتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں پیش کیا ۔ پروفیسر ای ہری بابو ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف حیدرآباد نے ایک توصیفی سند اور ٹرافی حاصل کی ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ بیسٹ یونیورسٹی ، اختراع اور ریسرچ کے لیے وزیٹر ایوارڈس دینے سے مستقبل میں ہماری یونیورسٹیز میں ریسرچ اور اختراع کو فروغ حاصل ہوگا ۔ پروفیسر ای ہری بابو نے ایک پریس کانفرنس میں یہ بتاتے ہوئے کہا کہ وزیٹرس ایوارڈ تین زمروں میں دیا جاتا ہے بیسٹ سنٹرل یونیورسٹی ، ریسرچ اور اختراع کے لیے ۔۔