حیدرآباد 7 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کو یونیورسٹی آف حیدرآباد کے انتخابات میں اہم عہدوں پر کامیابیاں ملی ہیں۔ آٹھ سال بعد یہاں اے بی وی پی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ اے بی وی پی نے یہاں او بی سی ایف اور ایس وی ڈی کے ساتھ مل کر انتخابات میں مقابلہ کیا تھا ۔ اس کو طلبا تنظیم کے صدر ‘ نائب صدر ‘ جنرل سکریٹری ‘ جوائنٹ سکریٹری اور کلچرل سکریٹری کے عہدوں پر کامیابیاں ملی ہیں۔نتائج کا حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کی جانب سے کل رات دیر گئے اعلان کیا گیا ۔