یونین پبلک سرویس کمیشن امتحان کے لیے رہبری

حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( راست ) : یونین پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے 8 نومبر کو اعلایہ جاری کرتے ہوئے کمبائینڈ ڈیفنس سرویس اگزامنیشن 2015 کے لیے مرد و خواتین امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ یہ امتحان مرد و خواتین کے لیے ہندوستان کی فوج بشمول بحریہ اور فضائی میں اپنا کیرئیر بنانے کے لیے موقع فراہم ہواہے ۔ یہ امتحان 15 فروری کو ہندوستان بھر میں منعقد ہوگا ۔ حیدرآباد میں اس کا امتحانی مرکز ہوگا ۔ ایم اے غفار ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی جو ہندوستانی مسلمانوں کا تناسب سیول سرویس و آرمی میں بڑھانے کے لیے مسلسل جدوجہد کررہی ہے اس کورس میں دلچسپی رکھنے والے اہل اور قابل مسلم امیدواروں کو مناسب رہبری کے لیے بروز اتوار 23 نومبر بمقام 301 ، 303 سلوراوکس کامپلکس روبرو خواجہ منشن فنکشن ہال مانصاحب ٹینک میں رہبری کیمپ منعقد ہوگا ۔ جس کے اوقات کار اتوار کے روز 9 بجے دن تا 11 بجے دن ہوں گے ۔ تفصیلات کے لیے 7799823030 پر ربط کریں ۔۔