یونان کا تارکین وطن کو کیمپوں میں واپس جانے کا حکم

ایتھنز (سیاست ڈاٹ کا م)یونان نے شمالی سرحد پر جمع تمام تارکین وطن کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ علاقہ خالی کرتے ہوئے اپنے اپنے کیمپوں کی جانب روانہ ہو جائیں تاہم شمالی یونانی سرحد کے دوسری جانب شمالی مقدونیہ میں تارکین وطن نے خیمے کھڑے کر دئیے۔ ان تارکین وطن میں بچے شامل ہیں۔ ان خیموں کی تعداد ایک سو کے قریب بتائی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں یونان کے امیگریشن کے وزیر نے تارکین وطن کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے کیمپوں کو لوٹ جائیں ورنہ انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔