ایتھنز 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) یونان میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ملک کے راحت رسانی پیکج کے حق اور مخالفت میں ریلیاں نکالی جاتی رہیں۔ عوامی جائزوں کے مطابق وہاں کل اتوار کو ہونے والے ریفرنڈم میں ’ہاں‘ اور ’نہ‘ کی حمایت کرنے والے ووٹروں کی تعداد تقریبا ایک سی دکھائی دیتی ہے۔ ادھر وزیر اعظم الیکسِس سِپراس نے گزشتہ روز اپنے حامیوں سے خطاب میں زور دیا کہ عوام قرض دہندہ اداروں کی شرائط کو مسترد کر دیں۔ گزشتہ روز ایتھنز میں بیل آؤٹ پیکج کے حق اور مخالفت میں نکالی گئی ریلیوں میں مظاہرین کی تعداد بیس بیس ہزار بتائی گئی ہے۔