ایتھنس ۔ /4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یونان میں طبقات الارض کے ماہرین نے کہا ہے کہ مغربی یونانی جزائر زکنتھوس میں مابعد زلزلہ کے دو جھٹکوں سے علاقہ دہل گیا لیکن کسی جانی یا مالی نقصان کی ہنوز کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ اینتھس انسٹی ٹیوٹ آف جیوڈائینامکس نے خبردی ہے کہ 5:11 صبح 4.4 شدت کا زلزلہ ہوا اور سات منٹ کے مختصر وقفہ میں لگاتار دو زلزلے ریکارڈ کئے گئے ۔