نئی دہلی ۔26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کی ثقافتی رنگارنگی ‘ کارناموں ‘ اس کی فوجی طاقت کا مظاہرہ آج 67ویں یوم جمہوریہ پریڈ کے موقع پرنئی دہلی میں دیکھا گیا جب کہ صدر فرانس مہمان خصوصی تھے ۔
٭٭ فوج کے گھڑسوار دستے ‘ کتوں کے دستے اپنی اپنی وردیوں میں ملبوس عوام کے پُرمسرت نعروں کے دوران 26سال کے بعد پریڈ میں شریک ہوئے ۔کئی گمنام مجاہدین آزادی کو مبارک باد پیش کی ۔ پریڈ میں 1200 لیبریڈار ‘ جرمن شیپ ہرڈس کے علاوہ 36 کھوجی کتے پریڈ میں شریک تھے ۔جنہیں دھماکو مادوں کا پتہ چلانے استعمال کیا جاتا ہے جلوس میں شامل تھے ۔ پریڈ میں تاخیر ہوئی کیونکہ ایک آوارہ کتا بھی راج پتھ پر آگیا تھا جس کی وجہ سے تماشائی برہم ہوگئے ۔بی ایس ایف کا اونٹ دستہ جو رنگارنگ ملبوسات سے سجایا گیاتھا روایتی پریڈ میں شامل تھا ۔ ان کی پیٹھ پر موجود عماریوں میں سازندے موسیقی کا مظاہرہ کررہے تھے ۔ فرانسیسی فوجی دستہ بھی پریڈ کرنے والوں میں شامل تھا ۔ 2009ء میں ہندوستانی دستہ نے فرانس کے سالانہ یوم بیسٹلے پریڈ میں شرکت کی تھی ۔ فوج کے کرتب دکھانے والے موٹر سیکل سواروں نے رائل اینفلڈ موٹر سیکلوں پر اپنے کرتب پیش کئے ۔ ایک انسانی اہرام بنایا اور انسانی کنول کا پھول بھی بنایا ۔