نئی دہلی ، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پلک کالیا اور کامیسٹی وینکٹ دونوں ہی مختلف صلاحیت کے حامل بچے ان 30 بچوں میں شامل ہیں جنھیں غیرمعمولی کارکردگی پیش کرنے پر اس سال کے نیشنل ایوارڈز آج یوم اطفال کے موقع پر صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کے ہاتھوں حاصل ہوئے۔ 11 سالہ بچی پلک کو اسپورٹس کیلئے ایوارڈ دیا گیا۔ اس نے مشکلات کے باوجود قومی مقابلے جیتے۔ 15 سالہ وینکٹ نے بھی لبوں کی جنبش سمجھنے ، دھن پر گیت گانا جیسی انوکھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔