یوم آزادی تقریب وشاکھاپٹنم میں منانے حکومت آندھرا پردیش کا فیصلہ

حیدرآباد۔/29جولائی، ( پی ٹی آئی) حکومت آندھرا پردیش نے جاریہ سال یوم آزادی کی سرکاری تقریب بندرگاہی شہر ویزاگ ( وشاکھاپٹنم ) میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر کے دلفریب رام کرشنا ساحل پر یہ تقریب منعقد ہوگی۔ چیف سکریٹری آئی وائی کے کرشنا راؤ نے انتظامات کے سلسلہ میں عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ گزشتہ سال تلگودیشم زیر قیادت حکومت نے یوم آزادی تقریب کرنول میں منائی تھی۔ سرکاری یوم آزادی تقریب ریاستوں میں عام طور پر دارالحکومت میں منعقد ہوا کرتی ہے۔