واشنگٹن ۔ 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ یوروپی کاروباری سودوں میں جو ایران کے ساتھ طئے پائے ہیں، کوئی دخل اندازی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ وزیرخارجہ امریکہ ٹلرسن نے وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو دیتے ہوئے جو آج شائع کیا گیا، اس کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران نیوکلیئر معاہدہ کی توثیق سے انکار کردیا ہے اور اسے امریکی کانگریس کے حوالہ کردیا ہے۔ وہی یوروپی حلیف ممالک کے کاروباری سودوں کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ ٹرمپ نے دھمکی دی ہیکہ وہ نیوکلیئر معاہدہ کو چاک کردے گا۔