آسٹریا22ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) غیر ملکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق یوروپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹوسک نے کہا کہ یوروپی یونین ممالک نے آمادگی کا اظہار کیا کہ فروری میں منعقد ہونے والے عالمی اجلاس میں عرب ممالک سے تارکین وطن سمیت دیگر مسائل اٹھائیں گے ۔یوروپی یونین کے رہنماؤں نے غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام کے لیے مصر سمیت شمالی افریقی مملک کے ساتھ انسانی اسمگلروں کے تنازع پر ‘سخت بات چیت’ کا عندیہ دیا ہے ۔