ٹوکیو ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین اور جاپان نے آج ’’آزاد تجارت‘‘ کے ایک معاہدہ پر دستخط کئے جس کے بارے میں متعلقہ عہدیداروں کا کہنا ہیکہ یہ ’’تحفظ‘‘ کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کیونکہ امریکہ نے بعض ممالک کی درآمد کی گئی اشیاء پر زبردست ٹیکس کا نفاذ کرتے ہوئے تجارتی جنگ کی صورتحال پیدا کردی ہے۔ ٹوکیو میں آج یوروپی یونین کے اعلیٰ سطحی عہدیدار اور وزیراعظم جاپان شینزوابے نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ دریں اثناء یوروپی یونین کونسل کے صدر ڈونالڈٹسک نے کہاکہ ہم اس معاہدہ پر دستخط کے ذریعہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ’’تحفظ‘‘ کے خلاف بالکل متحد ہوچکے ہیں۔