یوروپی ممالک میں 31 مارچ سے ’ای کال سسٹم ‘کا نفاذ

بروسیلز،29مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین میں 31مارچ 2018سے 112ای کال ایمرجنسی سسٹم جسے ای کال کا نام دیا گیا ہے ، نافذ کردیا جائے گا، یہ تمام نئی اقسام کی مسافر کاروں اور لائٹ ڈیوٹی گاڑیوں کے لیے لازمی ہوجائے گا۔اس سسٹم پر کام کا آغاز 2015 میں یوروپین کمیشن کی جانب سے شروع کیا گیا تھا اور اس کے لیے یوروپی یونین نے قانون بھی منظور کیا ۔اس نئے نظام کے مطابق اب کسی بھی سڑک پر حادثے کے نتیجے میں ای کال سسٹم خودکار طور پر یوروپ کے واحد ایمرجنسی نمبر 112ڈائل کرے گا اور یوروپ کے سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم ، گلیلیو کو استعمال کرکے گاڑی کے حادثے کا مقام ایمرجنسی سرویس کو فراہم کرے گا۔