حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ڈاکٹر واسعہ نوید چیرمین کونسلنگ کمیٹی و پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج نے بتایا کہ یم ڈی ( یونانی ) میں گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج میں داخلوں کے لیے کونسلنگ 20 نومبر کو صبح 10 بجے احاطہ ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس وجئے واڑہ میں مقرر ہے ۔ یم ڈی ( یونانی ) کے لیے جملہ 5 مضامین معالجات ، ادویہ ، نسوان ، کلیات ، اور حفظان صحت برائے گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج کے لیے مقرر ہے ۔ انٹرنس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے کونسلنگ میں شرکت کے اہل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کونسلنگ میں شرکت کے لیے 1000 ( ایک ہزار روپئے ) فیس ادا کرنا ہوگا ۔ تعلیمی سال 2014-15 کے لیے منتخب امیدواروں کی فہرست 21 نومبر کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کردی جائے گی ۔ کورسیس اور نشستوں سے متعلق تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر 18 نومبر کو جاری کردی جائے گی ۔ پرنسپل و چیرمین ڈاکٹر واسعہ نوید نے بتایا کہ یم ڈی یونانی میں منتخب امیدواروں کو رجسٹریشن کے طور پر 4600 روپئے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ بنام رجسٹرار ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس وجئے واڑہ جمع کرنا ہوگا ۔۔