اقوام متحدہ ،25 اگست (یو این آئی) اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے سربراہ مارک لاکک اور یونیسیف کے سربراہ ہینریٹا فور نے سعودی عرب کی قیادت میں مغربی یمن کے حدیدہ گورنری پر ہوئے ہوائی حملے میں جمعرات کو کم از کم 26 بچے اور چار خواتین کے ہلاک ہونے کی مذمت کی ہے ۔ لاکک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں یہ دو ہفتے میں دوسری مرتبہ ہوائی حملہ ہوا جس میں درجنوں عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسی طرح ایک دیگر ہوائی حملے میں دریہمی میں چار بچے فوت ہوئے۔ مارچ 2015سے سعودی عرب کی قیادت میں حوثیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔