یمن میں مخالف ایران ورقیوں کی بارش پر ایران کی تنقید

تہران ۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ سطحی ایرانی صیانتی عہدیدار نے سعودی عرب پر الزام عائد کیا کہ وہ ’’سردجنگ کے دور‘‘ کا احیاء کررہا ہے جبکہ یمن میں فضا سے کثیر تعداد میں پارسی توسیع پسندی کے خلاف ورقیے گرائے گئے۔ سعودی طیاروں سے عربی زبان میں ورقیے گرائے گئے ہیں، جن پر تحریر ہیکہ میرے یمنی بھائیوں اتحادی افواج کا حقیقی مقصد یمن کے عوام کی ایرانی توسیع پسندی کے خلاف تائید ہے۔ تاہم ایران کے اعلیٰ ترین قائد آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی مشیر علی شام خانی نے اس ادعا کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران درحقیقت فوجی حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے یمن کی مدد کررہا ہے اور انہیں امداد فراہم کررہا ہے۔