یمن میں فضائی حملے 30 سے زائد ہلاکتیں

دبئی 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے بندرگاہی شہر الحدیدہ کے علاقے الدُریحیمی پر کئے گئے فضائی حملوں میں 31 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔یہ اطلاع حوثی باغیوں کی نیوز ایجنسی صبا نے دی ہے ۔ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ایک بس اور ایک مکان بھی فضائی حملوں کی زد میں آیا۔ دوسری جانب سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد میں شامل متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ایرانی ساختہ میزائل داغا ہے اور اس کے گرنے سے ایک بچہ ہلاک اور ایک درجن زخمی ہوئے ہیں۔ الدُریحیمی پر قبضے کی جنگ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہے ۔