کوٹایم ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی محکموں کی تازہ کوششوں پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے یمن میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستانی شہریوں کا تخلیہ اندورن دو دن مکمل ہوجائے گا۔ چیف منسٹر کیرالا وومن چانڈی نے جو مرکز سے اور یمن میں ہندوستانی سفارتخانہ سے مسلسل ربط برقرار رکھے ہوئے ہیں، تخلیہ کی کارروائی کے انداز کی ستائش کی، جس میں دفترخارجہ، ہندوستانی بحریہ اور فضائیہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی کوششیں انتہائی کامیاب رہیں اور امید رکھی جاسکتی ہیکہ یمن سے اندرون دو دن ہندوستانیوں کا تخلیہ مکمل ہوجائے گا۔