نئی دہلی ۔27جولائی( سیاست ڈاٹ کام ) یعقوب میمن کی جانب سے انہیں 30جولائی کو دی جانے والی پھانسی پر حکم التواء جاری کرنے کیلئے دائر کردہ درخواست پر سپریم کورٹ نے آج سماعت کی جو کل بھی جاری رہے گی ۔ عدالت عظمی نے یعقوب میمن کی درخواست کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کیوریٹیو پٹیشن کے قواعد کے بارے میں وضاحت بھی طلب کی کیونکہ میمن نے کہا تھا کہ ان کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلہ سے قبل ہی پروانہ موت جاری کیا جاچکا تھا۔ سپریم کورٹ نے تاہم یہ بھی کہا کہ ’’ ہم اس مقدمہ کے مختلف پہلوؤں پر اب مزید غور نہیں کرسکتے ‘ کیونکہ اب مزید کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے ‘‘ ۔