یسین ملک گرفتار،میر واعظ عمر فاروق نظر بند

سرینگر ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جے کے ایل ایف چیرمین محمد یسین ملک کو ان کی رہائش سے حراست میں لیا گیا۔ جب کہ اعتدال پسند حریت کانفرنس چیرمین میر وعظ عمر فاروق کو آج ان کے گھر میں نظر بند رکھا گیا ۔ یہ اس لیے کیا گیا کیوں کہ سی سی آر پی ایف گاڑی سے کل مبینہ طور پر ایک نوجوان کے کچلے جانے کے بعد کشیدگی پیدا ہوئی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ یسین ملک کو گرفتار کر کے کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن لایا گیا ۔ کٹر پسند حریت کانفرنس لیڈر سید علی شاہ گیلانی مسلسل نظر بند ہیں ۔۔