نئی دہلی 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین مجاہدین کے بانی یسین بھٹکل اور اس کے قریبی ساتھی اسد اللہ اختر کو دہلی کی ایک عدالت نے دہلی میں دولت مشترکہ گیمس سے قبل ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے کیس میں 10 دن کیلئے پولیس تحویل میں دیدیا ہے ۔ یسین بھٹکل اور اختر کو اڈیشنل سشن جج دیا پرکاش کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا پولیس نے عدالت سے کہا کہ اسے مزید پوچھ تاچھ کیلئے ملزمین کی تحویل کی ضرورت ہے ۔ وکیل صفائی نے تاہم اس کی مخالفت کی تھی ۔ عدالت نے فریقین کے مباحث اور ادعا جات کیس ماعت کرنے کے بعد یسین بھٹکل اور اسد اللہ اختر کو مزید دس دن کیلئے پولیس تحویل میں دینے کے احکام جاری کئے ۔