یروشلم ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دو اسرائیلی قانون سازوں نے گذشتہ دو سالوں میں پہلی بار یروشلم کے ایک مقدس مقام کا دورہ کیا ۔ جو پرامن طور پر مکمل ہوا ۔ دونوں قانون ساز دراصل حالات کا جائزہ لینے آئے تھے کیوں کہ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے اب تک کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اس نوعیت کے دورہ کی اجازت دی جائے یا نہیں ۔ یاد رہے کہ اس نوعیت کے دورہ پر 2015 میں ہی امتناع عائد کیا گیا تھا ۔ دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی فورسیس نے بیت المقدس کے باب الداخلہ پر میٹل ڈیٹکٹرس نصب کردئیے تھے۔
تاہم فلسطینیوں کے زبردست احتجاج کے بعد انہیں ہٹادیا گیا تھا ۔ یہودی اس مقدس مقام کو ٹمپل ماؤنٹ کہتے ہیں ۔