یرغمالی مسائل سے نمٹنے‘ خصوصی قاصد کا تقرر : اوباما

واشنگٹن۔29اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما نے یرغمالی مسائل سے نمٹنے کیلئے ایک خصوصی قاصد کا تقرر عمل میں لایا ہے اس نئے عہدہ کو قائم کرتے ہوئے انہوں نے یرغمالی اُمور کا جائزہ لینے کی ذمہ داری دی ہے اور یرغمالی مسائل سے نمٹنے کا موثر حل تلاش کیا جائے گا ۔ جم اوبرینجو ایک سینیئر سفیر ہیں تو صدر امریکہ کا پہلا خصوصی صدارتی قاصد برائے یرغمالی اُمور مقرر کیا گیا ہے ۔ اس گرما کے اوائل کے مکمل ہوتے ہی یرغمالی پالیسی کا جامع جائزہ لیا گیا ۔ اس جائزہ میں یہ تسلیم کیا گیا کہ یرعمالی صورتحال کا جواب دینے کیلئے امریکی ایجنسیوں کی کارروائیوں میں مدد کی جائے گی ۔ یرغمالی بحران کو دور کرنے فوجی‘ سفارتی ‘ قانونی اور انسانی بنیادوں پر پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹا جاسکے گا ۔ سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے کہا کہ اوبرین اس کام کیلئے درست شخص ہیں ار ایسے اُمور انجام دینے کیلئے اعلیٰ سطحی سفارتکاری تجربہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ان کے اندر تجرباتی قابلیت پائی جاتی ہے اور وہ پیچہدہ مسائل کو حل کرنے کی موثر صلاحیت رکھتے ہیں